استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، حکومت نے اجازت دیدی

کراچی:  حکومت نے دسمبر 2017ء تک کے کاغذات کی منظوری والی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات کی اجازت دے دی۔ موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فیصلے سے حکومت کو 12 ارب روپے تک کی فوری آمدنی ہو گی۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات کے لئے حکومت نے نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کے باعث کراچی پورٹ پر 6 ہزار گاڑیاں رکی ہوئی ہیں جبکہ مزید چار ہزار گاڑیاں جلد ہی پورٹ پر لنگر انداز ہو جائیں گی۔

موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 31 دسمبر تک کاغذات کی کلیئرنگ کرانے والی تمام گاڑیوں کو کلئیر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے حکومتی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے حکومت کو 12 ارب روپے کی فوری آمدن ہو گی۔ تاہم آئندہ گاڑیوں کی درآمدات کے سلسلے میں حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

Comments
Loading...