پاکستان سپر لیگ 3 کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

دبئی: پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں امپائروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جس میں تین غیرملکی امپائرز بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل تھری کے لئے انگلینڈ کے ٹم رابن سن، سری لنکا کے رینمور مارٹینز اور روشن ماہنامہ کو امپائرز پینل میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پاکستانی امپائروں میں علیم ڈار، شوزب رضا، احمد شہاب، ارشد ریاض، آصف یعقوب، خالد محمود اور محمد انیس شامل ہیں۔

انگلینڈ کے ٹم رابن سن اور سری لنکا کے رینمور مارٹینز گراؤنڈ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جب کہ روشن ماہنامہ پاکستان کے محمد انیس کے ہمراہ میچ ریفری کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان کے دیگر امپائرز علیم ڈار، شوزب رضا، احمد شہاب، راشد ریاض، آصف یعقوب اور خالد محمود گراؤنڈ میں ہی خدمات انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا باقاعدہ آغاز آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں شامل نئی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان میچ سے ہوگا۔

Comments
Loading...