نیب ریفرنسز: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کر رہے ہیں ۔ نیب کے گواہ رابرٹ ریڈلے ، ڈپٹی جنرل پراسیکیوٹر نیب مظفرعباسی پاکستانی ہائی کمیشن پہنچ گئے ، شریف فیملی کے وکیل امجد ملک اور حسن نواز کے سیکریٹری وقار احمد بھی ہائی کمیشن میں موجود ہیں۔ غیر ملکی گواہ رابرٹ ریڈلے سے نواز شریف کے وکیل جرح کریں گے ، دوسرے گواہ اختر ریاض کا بیان بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ ہوگا۔

Comments
Loading...