استعمال شدہ کاروں اور جیپوں کی درآمدات میں 8 سال کے دوران 1211 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) استعمال شدہ کاروں اور جیپوں کی درآمدات میںگذشتہ 8 سال کے دوران1211 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2009ءکے دوران 4 ہزار 467 پرانی کاریں اور جیپیں درآمد کی گئی تھیں جن کی درآمدات مالی سال 2016ءکے دوران 58 ہزار 596 یونٹس تک بڑھ گئیں۔ بزنس ریکارڈر کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2010ءکے دوران 5521، مالی سال 2011ءکے دوران 10 ہزار 326، مالی سال 2012ءکے دوران 54 ہزار 950، مالی سال 2013ءکے دوران 44 ہزار 767، مالی سال 2014ءکے دوران 22 ہزار 185 جبکہ مالی سال 2015ءکے دوران 41 ہزار 727 اور مالی سال 2016ءکے دوران 58 ہزار 596 یونٹس درآمد کئے گئے۔ مالی سال 2009ءکے دوران استعمال شدہ کاروں اور جیپوںکی درآمدات 4467 یونٹس سے مالی سال 2016ءکے دوران 58 ہزار 596 یونٹس تک پہنچ گئی۔ اس طرح مالی سال 2009ءکے مقابلہ میں مالی سال 2016ءتک آٹھ سال کے دوران استعمال شدہ کاروں اور جیپوں کی درآمد میں 1200 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

Comments
Loading...