جب رونالڈو نے میدان میں موبائل پر اپنا زخمی چہرہ دیکھا

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سپرسٹار کرسچیانو رونالڈو اتوار کو شہ سرخیوں کا مرکز بنے لیکن اس کی وجہ ان کا گول کرنا نہیں تھی۔

ایک میچ کے دوران زخمی ہونے پر انھوں نے اپنے ڈاکٹر سے موبائل فون لیا اور اس میں اپنے چہرے پر آنے والے زخم کو دیکھا۔

کمنٹیٹرز اس موقع پر ہنسے اور کہا کہ انھوں نے ’اب سب کچھ دیکھ لیا ہے‘ جبکہ رونالڈو نے افسردگی سے سر ہلایا۔

خبررساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ’رونالڈو نے اپنی ظاہری حالت کے ساتھ لگاؤ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔‘

کھیلوں کی ویب سائٹ بینچ وارمرز نے لکھا کہ ’یہ رولڈو ترین لمحہ تھا، بالکل ناقابل یقین۔‘

بی بی سی سپورٹس کی رپورٹ میں تبصرہ یہ تھا کہ ’رونالڈو کا اپنے آپ کو میدان میں ہی شیشے میں دیکھ کر گھورنا۔‘

سوشل میڈیا پر شدید تمسخر سے قطع نظر ان کی چوٹ خاصی شدید تھی اور وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ انھیں یہ چوٹ مخالف ٹیم ڈیپوٹیوو لا کورونا کے کھلاڑی فیبیئن شار کا بوٹ سر پر لگنے سے آئی تھی۔

Comments
Loading...