ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو 43 رنز سے شکست دی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوسری دن، پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والی ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو 43 رنز سے شکست دے دی ہے۔ یہ ملتان کی دوسری فتح ہے۔ میچ کی خاص بات جنید خان کی ہیٹرک رہی جب انھوں نے ے یاسر شاہ، کیمرون ڈلپورٹ، اور رضا حسن کو آوٹ کیا۔ ملتان سلطان کی جانب سے کمار سنگاکارہ (63) اور شعیب ملک (48) نے زبردست پاٹنرشپ کر کے لاہور کے لیے 180 رنز کا مشکل ہدف متعین کیا تھا۔ مین آف دی میچ طاہر عمران رہے جنھوں نے تین اہم وکٹیں لیں۔

Comments
Loading...