زلمی کے نوجوان باؤلر کی تباہ کن باؤلنگ، اسلام آباد کو 34 رنز سے شکست

دبئی: پاکستان سپر لیگ تھرڈ ایڈیشن کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی شاندار نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں، زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کررہے ہیں جبکہ یونائیٹڈ کے کپتان انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں تو اُن کی جگہ قیادت رومان رئیس کے سپرد کی۔

پشاور زلمی کو اچھی اوپننگ پارٹنر شپ ملی اور اُن کی پہلی وکٹ 69 کے مجموعی اسکور پر اُس وقت گری جب کامران اکمل 32 گیندوں پر 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ اُن کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنے والے بلے باز تمیم اقبال 121 کے مجموعی اور 39 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

زلمی کی جانب سے کامران اکمل 53 اور تمیم اقبال 39 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ اسمتھ ار محمد حفیظ نے بھی 30 ، 30 رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو 176 رنز تک پہنچانے میں مدد فراہم کی۔

پشاور زلمی کے نوجوان باؤلر ابتسام شیخ نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر تین وکٹیں لیں جبکہ عمید آصف نے چار اوور میں 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جورڈن اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کو اچھی اوپننگ نہ مل سکی اور 15 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری، ایک رن اضافے کے بعد دوسری جبکہ 22 ، 25، 46، 50، 63، 73، 111 کے مجموعی اسکور پر وکٹیں گریں، یونائیٹڈ کے آل راؤنڈ فہیم اشرف 30 گیندوں پر 54 رنز اسکور ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے علاوہ ازیں سمیت پٹیل نے 23 رنز بنائے اور باقی کوئی بھی کھلاڑی 20 کا ہندسہ پار نہ کرسکا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز اسکور کیے اس طرح زلمی نے 34 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

پشاور زلمی کے نوجوان باؤلر عمید آصف کے بعد ابتسام شیخ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیم کو فتح کے قریب لے کر آئے، یونائیٹڈ کی ٹیم 15ویں اوور کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، ابتسام شیخ نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یونائیٹڈ کے بلے باز زلمی کے باؤلروں کے آگے بے بس نظر آئے، عمید آصف کے اسپیل کے بعد آنے والے کرس جورڈ ن نے ایک اور ابتسام شیخ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، دسویں اوور کے اختتام پر اسلام آباد کی ٹیم کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 61 تک پہنچا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو رونچی اور والٹن میدان میں اترے، زلمی کے باؤلر عمید آصف نے 15 کے مجموعی اسکور پر اوپنر والٹن کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسی اوور میں رونچی بھی پویلین لوٹے، پانچ اوورز کے اختتام پر یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 30 تک پہنچا، چاروں وکٹیں عمید آصف نے حاصل کیں۔

Comments
Loading...