
میاں طارق محمود سمیت 2 سابق ایم پیز نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا
گوجرانوالہ: این اے 98 سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور دیگر دو سابق ایم پی ایز نے پاکستان مسلم لیگ کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود کے علاوہ سابق ایم پی ایز میاں مظہر جاوید اور ڈاکٹر غلام سرور نے بھی ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم این اے میاں طارق محمود نے وزیر دفاع خرم دستگیر کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب تین میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ دیا ہے جبکہ تیرہ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔