بالی وڈ کی سپر سٹار اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

بالی وڈ کی سپر سٹار اداکارہ سری دیوی سنیچر کی رات دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

ان کے خاندان کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں۔

سری دیوی 13 اگست سنہ 1963 میں تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں اور سنہ 1978 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘مام’ ان کی 300 ویں فلم تھی۔

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سری دیوی کی موت پر ٹویٹ کیا: ‘معروف اداکارہ سری دیوی کی بے وقت موت پر افسردہ ہوں۔ وہ فلم انڈسٹری کی بڑی اداکارہ تھیں اور اپنے لمبے فلمی کريئر میں انھوں نے مختلف اور یادگار کرادار ادا کیے۔ اس غم کے موقعے پر میں ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہوں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔’

لندن کے ميئر صادق خان نے سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا: ‘انڈیا کے حالیہ دورے پر بالی وڈ کی ائیکون سری دیوی سے ملاقات بہت پرلطف تھی۔ ایسی باصلاحیت اداکارہ، فنکارہ اور فلم ساز کی موت کی خبر سن کر افسوس ہوا۔’

سری دیوی نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے سنہ 1996 میں شادی کی تھی اور ان کی خوشی اور جھانوی کپور دو بیٹیاں ہیں۔

ان کی مشہور ترین فلموں میں ’چاندنی‘، ’لمحے‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’خدا گواہ‘ ’صدمہ‘ اور ’نگینہ‘ شامل ہیں۔

انھوں نے ہندی فلموں کے علاوہ تمل، تلیگو، ملیالم، اور کنٹر فلموں میں بھی کام کیا۔

Image captionسری دیوی کو سنہ 2013 میں حکومت کی جانب سے پدما شری اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ پانچ بار فیئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں

سری دیوی کو 2013 میں حکومت کی جانب سے پدماشری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

انھوں نے جب 90 کی دہائی میں اپنے فلمی کریئر کو الودع کہا تھا تو اس وقت ان کی فلمیں اچھی طرح سے نہیں چل رہی تھیں۔ لیکن اس طویل وقفے کے بعد جب وہ واپس آئیں تو اپنی اداکاری سے ایک بار پھر سے ہنگامہ مچا دیا تھا۔

سری دیوی نے اپنے فلمی کریئر میں برسات میں فلمائے گئے نغموں سے کئی بار دھوم مچائی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

فلم ‘چاندنی’ کا گيت ‘لگی آج ساون کی پھر وہ جھڑی ہے’، فلم ‘چال باز’ میں ‘نہ جانے کہاں سے آئی ہے’ اور ‘مسٹر انڈیا’ میں ‘کاٹے نہیں کٹتے’ جیسے گانے بہت مقبول رہے ہیں۔

ان کے انتقال کی خبر آتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بڑی تعداد میں اداکاروں اور دیگر شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات آنا شروع ہو گئے اور انڈیا میں Sridevi# ٹرینڈ کرنے لگا۔

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے لکھا: ’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، ان سب سے تعزیت جو سری دیوی کو چاہتے تھے، یہ سیاہ دن ہے۔‘

بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ نے ٹوئٹر پر لکھا: ’بری خبر، میں جس صدمےمیں ہوں بیان نہیں کر سکتا، سری دیوی جی نہیں رہیں

Comments
Loading...