شادی کی تقریب میں سری دیوی کی آخری تصاویر

لاہور: () دبئی میں منعقدہ شادی کی تقریب میں دل کا دورہ پڑنے سے پہلے سری دیوی کیسی لگ رہی تھیں؟ ان کے انتقال کے بعد شادی کی تقریب میں بنائی گئی ان کی آخری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ کچھ تصاویر آپ بھی دیکھیں

  سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سری دیوی کی اچانک موت کی وجہ سے  غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ ان کی پرستار سوشل میڈیا پر اس سے متعلق مختلف پیغامات اور تعزیتی بیانات شئیر کر رہے ہیں۔ اب سری دیوی کی دبئی میں بنائی گئی کچھ آخری یادگار تصویریں سامنے آئی ہیں جو تیزی کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

دبئی میں سری دیوی، فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا اور اپنی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ

سری دیوی آج بھی اپنی فٹنس اور فگر کےلیے جانی جاتی تھیں

دبئی میں موہت مارواہ کی شادی میں اہل خانہ کے ساتھ خوش و مسکراتی نظر آئیں سری دیوی

موہت مارواہ کی شادی میں لی گئی اس تصویر میں سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

یادرہے کہ بالی وڈ کی سپر سٹار اداکارہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی موت پر سوشل میڈیا میں دکھ، افسوس اور غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔

Comments
Loading...