روس پاکستان سے توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں

 روس کی سب سے بڑی توانائی کمپنی گاز پروم کے چیئرمین الیکسی ملر نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کے حالیہ دورہ روس کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں ان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ روس میں پاکستان کے سفیر قاضی ایم خلیل اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اکتوبر2017 میں ایل این جی کی درآمد اور اکتوبر 2015 میں این ایس جی پائپ لائن منصوبے سے متعلق بین الحکومتی معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ وزیر خارجہ اور چیئرمین گازپروم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گازپروم پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا سکتی ہے۔

Comments
Loading...