Official Web

رمضان پیکیج کیلیے 2 ارب، محکمہ ڈاک کے نئے نرخ مقرر کرنیکی منظوری

اسلام آباد: 

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدرات ہواجس میں 8 نکاتی ایجنڈا پر فیصلے کیے گئے۔

وزرات صنعت وپیداوارکی جانب سے 2ارب روپے مالیت کا رمضان پیکیج 2019 اور محکمہ ڈاکخانہ کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے اندرون ملک ڈاک کے نئے نرخ مقرر کرنیکی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹیل مل کے وفات پا جانیوالے ملازمین کے ورثاء کو اکتوبر تا دسمبر 2018 تنخواہ، گریجویٹی اور پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کیلیے گرانٹ جاری کرنیکی منظوری دیدی گئی۔

وزارت آبی وسائل کی طرف سے ملک میں بڑے ڈیموں اور آبپاشی کے زیر تعمیر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں سرکاری کمپنی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔
Comments
Loading...