Official Web

میامی اوپن ٹینس چوتھے راؤنڈ میں داخل، نمبر ون جوکووچ نے فتح سمیٹی

میامی:  میامی اوپن ٹینس چوتھے راؤنڈ میں داخل ہو گیا، نمبر ون جوکووچ نے ارجنٹائنی مدمقابل کے خلاف فتح سمیٹی، کینیڈا کے راؤنچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دفاعی چیمپئن آئزنر کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔

میامی اوپن ٹینس میں جوکووچ کی پیش قدمی جاری ہے۔ چوتھے راؤنڈ میں کینیڈا کے مائلس راؤنچ کو آسٹریلیا کے ایڈمنڈ نے ہرایا، دفاعی چیمپئن جان آئزنر کی سپینش حریف کے خلاف جیت ہوئی۔

فلوریڈا میں جاری میامی اوپن کے مردوں کے مقابلے میں ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ کو ارجنٹائنی حریف نے ٹف ٹائم دیا، نمبر ون جوکووچ نے دوسرا سیٹ ہار کر کم بیک کیا اور چوتھے راؤنڈ کا ٹکٹ پا لیا۔

دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے کائل ایڈمنڈ نے کینیڈین مدمقابل مائلس راؤنچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، دفاعی چیمپئن جان آئزنر نے سپینش حریف کو مشکل سے ہار سے دوچار کیا، میچ کا سکور سات پانچ اور سات چھ رہا۔ ٹینس کے زبردست مقابلوں سے تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔

Comments
Loading...