Official Web

آرمی چیف سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی برائے خارجہ امور کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی فیڈریکا موغیرینی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فیڈریکا موغیرینی کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نمائندہ خصوصی یورپی یونین نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔

Comments
Loading...