
اٹلی میں فیشن ویک کا رنگا رنگ میلہ جاری
خوبرو ماڈلز نے جلوے بکھیرے ، ڈرونز کی مدد سے برانڈڈ ہینڈ بیگز کو شائقین کے سامنے پیش کیا گیا
میلان ( ) اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں، ماڈلز کی سج دھج دیکھنے لائق تھی،
ڈرون بھی بیگ تھامے ریمپ پر اڑتے رہے۔ میلان فیشن ویک کے دوران منفرد نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ڈرونز بھی ریمپ پر آئے اور برانڈڈ ہینڈ بیگز کو حاضرین کے سامنے خوب نمایاں کیا۔
رنگا رنگ ملبوسات زیب تن کیے خوبرو ماڈلز نے بھی جلوے بکھیرے۔ گہرے رنگوں کے چمکتے دمکتے ملبوسات، جیولری اور گلاسز، ماڈلز کی ادائیں دیکھنے لائق تھیں۔
اکیس فروری سے شروع ہونے والے عالمی شہرت یافتہ میلان فیشن ویک کا کل آخری روز ہو گا۔