آرمی چیف کی ایرانی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

راولپنڈی : ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل حسن شاہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو دورہ کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ہوئی جس میں پیشہ ورانہ اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دوسی جانب نیول چیف سے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر اور اٹلی کے سفیر نے بھی ملاقات کی ہے ۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ،اٹلی کے سفیر نے قیام امن کیلئے بحریہ کی کاوشوں کو سراہا

Comments
Loading...