بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا:آرمی چیف

جنرل باجوہ کا کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کا دورہ،زخمیوں کی عیادت
راولپنڈی(وقائع نگار)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹراور ورکنگ باﺅنڈری کا دورہ کیا،آرمی چیف نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی،پاک فوج کے مقامی کمانڈروں نے آرمی چیف کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میںبریفنگ دی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پرتعینات جوانوں کے حوصلے کی زبردست تعریت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور بھارتی کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائےگا،آرمی چیف کو مقامی کمانڈرز نے بھارتی اشتعال انگیزی اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں بریفنگ دی،آرمی چیف نے کہاکہ بھارتی جارحیت اورمہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائےگا،شہری آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں او رمزید حفاظتی شیلٹر بنائے جائیں،پاکستان 2003ءسیز فائر معاہدے پر قائم ہے۔

Comments
Loading...