الیکشن کمیشن: ایم کیو ایم پاکستان کا آئینی سربراہ کون ؟ فاروق ستار سے جواب طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینئرشپ اور انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کیس میں فاروق ستار سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ فروغ نسیم ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ جبکہ بابر ستار ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کی جانب سے کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ بہادرآباد گروپ کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے نام نہاد انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جس پر الیکشن کمیشن نے فاروق ستار سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہیں اس کیس کو ملتوی نہ کیا جائے، اس کیس میں وقت کی بڑی اہمیت ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ اسی وجہ سے اس کیس کو یکم مارچ کو سنیں گے۔

Comments
Loading...