Official Web

قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے آج روانہ ہوگی

لاہور  : سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے آج رات روانہ ہوگی۔

سرفراز احمد کی قیادت میں 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے آج رات لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگی، قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کاونٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، 3 پریکٹس میچوں کے بعد 5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، پھر 5 ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جب کہ  ہر ٹیم سیمی فائنل سے پہلے 9، 9 میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ شاداب خان کی بیماری کی وجہ سے یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عامر اور آصف علی کے لیے بھی انگلینڈ کی سیریز نہایت اہم ہوگی۔

Comments
Loading...