بھارتی میڈیا میں ماہرہ خان کی منگنی کی بازگشت

استنبول:  بھارتی میڈیا میں معروف اداکارہ ماہرہ خان کی دیرینہ دوست کے ساتھ منگنی کی بازگشت سنائی دی جانے لگیں۔

ترکی میں دوست کی شادی میں شرکت کے لیے جانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنے دوستوں کے ساتھ خوب انجوائے کر رہی ہیں اور خوبصورت لمحوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی نظر آ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماہرہ ترکی میں منگنی کیلئے موجود ہیں اور وہاں دیرینہ دوست سلیم کریم کیساتھ منگنی بھی کرلی ہے جبکہ میڈیا میں ان کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ سلیم کیساتھ نہایت خوشگوار انداز میں کھڑی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر ایک پارٹی کی ہے جہاں دونوں نے ایک ساتھ ڈانس بھی کیا تھا۔ ماہرہ خان کی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

Comments
Loading...