آئندہ برس بھی معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رہنے کا امکان

جولائی سے دسمبر پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن رہی ، آئی ایم ایف نے ” ورلڈ اکانامی اپ ڈیٹ ” جاری کر دی

  پاکستان میں آئندہ برس بھی معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رہے گا، آئی ایم ایف نے ” ورلڈ اکانامی اپ ڈیٹ” رپورٹ جاری کر دی۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے دنیا بھر کے ممالک کی گذشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرعی اور مینوفیکچرنگ شعبے میں ترقی کی شرح ہدف سے کم رہنے کے باوجود جولائی سے دسمبر کے دوران پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن رہی جبکہ سال 2018 اور 2019 میں ترقی کا یہ تسلسل برقرار رہے گا۔

ورلڈ اکانامی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان رواں مالی سال معاشی اہداف کا حصول تو شاید حاصل نہ کرسکے مگر معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2017 میں پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح اپنے ہدف سے کم رہی مگر جی ڈی پی کا 5 اعشاریہ 3 فیصد رہنا بھی دس سال کی بلند ترین سطح ہے۔

Comments
Loading...