‘نوازشریف جرم کی نہیں، عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے’

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ‘نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے۔’

سپریم کورٹ نے آج صبح سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔

فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں، ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور ان کی قربانیوں کا پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف آپ کا سر جھکنے نہیں دیں گے کیوں کہ یہ ساری جدوجہد قوم کے لیے ہے۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے
نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں انکا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئیے ہے
میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف انشاءاللہ آپ کا سر جھکنے نہیں دیگا
یہ جدوجہد آپ کے لیئے ہے

5,629 people are talking about this

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، جنہیں بعدازاں طبی بنیادوں پر سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں کیلئے ضمانت دی تھی جس کی مدت 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

Comments
Loading...