
ایک ماہ کے دوران سونے کے دام 4200 روپے فی تولہ گر گئے
اہور: ایک ماہ میں سونے کے دام 4 ہزار 200 روپے فی تولہ گر گئے۔ قیمت میں زبردست کمی کے باوجود گرتی ہوئی قوت خرید عوام کو سونے کی طرف راغب نہیں کر رہی۔
دنیا نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4.5 ماہ کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔ امریکی سنٹرل بینک کی جانب سے شرح سود کو 2.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے بین الاقوامی منڈی میں ڈالر مستحکم اور سونا سستا ہوا ہے ۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قدر میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا ایک ماہ میں 72 ہزار 200 روپے سے کم ہوکر 68 ہزار روپے تولہ ہوچکا ہے
گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سونا سستا تو ہوا ہے لیکن جیولری شاپس پر سناٹا ہے۔ کاروبار سست روی کا شکار ہے۔ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے۔