
عوام صبر سے كام لیں مشكلات جلد ختم ہوں گی، پرویز خٹک
وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عوام کی ساری مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی بس 6 سے 8 ماہ صبر سے کام لیں۔
بختی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خان خٹك کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاكستان كو اپنے پاؤں پر كھڑا كرنے، ملك كو اقتصادی بحرانوں سے نكالنے، كرپشن و دہشت گردی كے خاتمے اور خطے میں امن كی خاطركوشاں ہیں اور پاكستان بہت جلد اپنے پاؤں پر كھڑا ہوگا، عوام 6 سے 8 ماہ تك صبر سے كام لیں یہ مشكلات بہت جلد ختم ہوں گی۔
پرویز خٹك نے كہا كہ اب تك جو بھی حكمران آیااس نے عوام اور ملك كی ترقی كی بجائے اپنی دولت كو ترقی دی اور بیرون ملك جائیدایں بناكر پاكستان كے غریب عوام كا پیشہ بیرون ملك بینكوں میں منتقل كیا، نواز شریف بیماری كا بہانہ بنا كر بیرون ملك منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن ان كوعوام كی ایك ایك پائی كا حساب دینا ہوگا۔