غزہ پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا

لاہور:  عالمی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، جمعہ سے اب تک صیہونی فورسز کے حملوں میں فلسطینی شہادتوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ حماس کے راکٹ حملوں میں چار اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھلے عام اسرائیل کی کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت فلسطینی شہید ہوئے۔ صیہونی فورسز نے غزہ میں 260 اہداف پر میزائل پھینکے، مغربی میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں نے اسرائیلوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

اسرائیل نے ٹینکوں کے ذریعے بھی غزہ پر حملے کیے، اسرائیلی کارروائی میں ترک نیوز ایجنسی کو بھی نقصان پہنچا جس پر ترک حکام نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

موجودہ کشیدگی اسرئیلی سرحد پر ہفتہ وار احتجاج کے دوران شروع ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے خلاف کاروائیاں تیز تر کرے۔

بنیامین نیتن یاہو کے پانچویں مرتبہ اسرائیل کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل اور حماس کے درمیان یہ تصادم گزشتہ جمعے سے شروع ہوا ہے۔

Comments
Loading...