
سٹاک مارکیٹ میں 517 پوائنٹس کی مندی، انڈیکس 35605 پوائنٹس پر بند
کراچی: ملک میں بڑے معاشی اداروں کے سربراہوں کی تبدیلی اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات میں تاخیر کے باعث سرمایہ کاروں میں بے یقینی بڑھنے لگی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تین سال کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔ 100 انڈیکس 517 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان برقرار ہے۔ حصص مارکیٹ میں 100 انڈیکس 517 پوائنٹس کم ہو کر تین سال کی کم ترین سطح 35ہزار 605 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مندی کے باعث شیئرز کی مالیت 75 ارب روپے سے زائد کم ہو گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 141 روپے 50 پیسے میں فروخت جبکہ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 141 روپے 27 پیسے سے مستحکم رہی۔