ورلڈکپ کے بڑے مشن سے پہلے گرین شرٹس کا آج بڑا امتحان

لاہور:  ورلڈکپ کے بڑے مشن سے پہلے ٹیم پاکستان کا آج بڑا امتحان ہے، کپتان سرفراز سے زیادہ محمد عامر کو جان مارنا پڑے گی۔ واحد ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے میزبان قائد این مورگن نے بھی ون ڈے سیریز کے فاتحانہ آغاز پر نظریں جما لیں۔

گوروں کے دیس میں بڑے معرکے سے پہلے بڑا ٹاکرا، پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا آمنا سامنا پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر پانچ بجے ہو گا جس کی تیاریاں مکمل اور پلان فائنل کر لیا گیا۔

کپتان سرفراز احمد کو اپنے کھلاڑیوں پر بڑا مان ہے، تجربہ کار محمد عامر کی انٹری سے فاسٹ بولنگ کے شعبے میں اچھا اضافہ ہو گا، بارش سے میچ کا مزہ بھی کرکرا ہونے کا امکان ہے۔

ادھر میزبان انگلش ٹیم نے بھی جیت کا جوش دکھا دیا، کہتے ہیں کہ واحد ٹی 20 کی کامیابی کا فارمولا دہرائیں گے، ون ڈے سیریز کے ریکارڈ میں میزبان انگلینڈ کا پلہ بھاری ہے جو 17 میں سے 12 مرتبہ فاتح رہے۔ کپتان این مورگن نے کہا کہ مورال ہائی ہے، آج بھی جیت پر نظریں ہیں، کرکٹ کا سپر میگا ایونٹ 31 مئی سے شروع ہو گا۔

Comments
Loading...