
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے: اسرائیل
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملکی میموریل ڈے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے لیکن ہم ان کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تقریب کے دوران اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے جو ہمیں ہلاک کرسکتے ہیں۔