دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

جوہانسبرگ:  جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ گرین شرٹس ٹیم 42 اوورز میں 147 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ اوپنر ناہیدہ خان 37 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ سدرہ امین 25، جویریہ خان 20، بسمہ معروف 32 سکور بنا سکیں۔

پروٹیز ٹیم کی طرف سے مساباتا کلاس نے 3 شکار کیے۔ ماریزانے کاپ، تومی سیکھوکھو نے اور سونے لوس نے 2,2 اور شبنم اسماعیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقی ٹیم نے ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔ لارا وولورٹ نے 104 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں 9 چوکے شامل تھے جبکہ لز لی 40 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔

پاکستان کی طرف سے ثناء میر اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ لی۔ مساباتا کلاس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

Comments
Loading...