چاند پرانٹرنیٹ سروس متعارف کروانے کا منصوبہ

لاہور: جرمن موبائل نیٹ ورک کمپنی ووڈا فون اور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر "فور جی” نیٹ ورک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

 جرمنی میں قائم ادارے کا یہ منصوبہ چاند پر پہلے نجی طور پر بھیجے جانے والے مشن کا حصہ ہے۔ اس دوران مشن میں شریک روبوٹس معلومات کو "فور جی” انٹرنیٹ کے ذریعے بیس اسٹیشنوں کو بھیجیں گے۔ اس نیٹ ورک کا استعمال 2019ء میں چاند پر پہلے نجی مشن کے دوران کیا جائے گا۔  ووڈا فون جرمنی، موبائل بنانے والی کمپنی نوکیا اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی آؤڈی نے بتایا ہے کہ وہ اس مشن کی تکمیل کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

اس منصوبے میں شامل ایک اور ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ فائیو جی نیٹ ورک کے بجائے فورجی نیٹ ورک بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ ابھی تک فائیو جی نیٹ ورک ابتدائی اور تجرباتی مراحل میں ہے اور اس بارے میں یقین نہیں کہ وہ چاند کی سطح سے صحیح کام کر سکے گا یا نہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 50 سال سے پہلے ناسا کے خلا بازوں نے چاند پر چہل قدمی کی تھی۔

Comments
Loading...