افغانستان میں سرچ آپریشن کے دوران 10 طالبان ہلاک، 10 قیدی بازیاب

کابل: افغانستان کے صوبے قندوز میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 10 طالبان مارے گئے جب کہ 10 قیدیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع چہار ڈارا میں افغان سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران طالبان کے قبضے سے 10 قیدیوں کو بازیاب کرالیا، سرچ آپریشن کے دوران گھمسان کی جھڑپ میں 10 طالبان مارے گئے اور 15 زخمی ہوئے۔

Afghan News Presenter

دوسری جانب سابق صحافی، مقامی ٹی وی چینلز کی میزبان اور ایوان زیریں کی مشیر برائے کلچر مینا مینگل کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 2018 افغانستان میں صحافیوں کے لیے سب سے برا سال ثابت ہوا تھا اور رواں برس کی ابتدا بھی اچھی نہیں ہوئی ہے۔

ادھر پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں شدت پسند گروہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر اسد اللہ سمیت 5 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ گروہ شدت پسند کمانڈر حافظ گل بہادر کی زیر پرستی کاروائیاں کرتا تھا۔

Comments
Loading...