دوسرا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ساؤتھ ہمپٹن:  سیریز کے دوسرے ون ڈے میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنالئے۔

ساؤتھمپٹن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلش اوپنرز جیسن روئے اور جونی بیئر سٹوو نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ انداز اپنایا۔ شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کی بولنگ کے سامنے انگلش بلے بازوں نے 11 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنالئے۔

وائرل انفکشن کے باعث محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ انگلش سکواڈ میں معین علی اور جیسن رائے کی واپسی ہوئی ہے، دونوں نے بالترتیب پسلی اور کمر کی تکلیف سے نجات حاصل کرلی۔

یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ ساؤتھمپٹن میں اب تک دونوں ٹیمیں تین بار آمنے سامنے آچکی ہیں، دو میں انگلینڈ اور ایک میچ میں پاکستان فاتح رہا۔

Comments
Loading...