گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ، فورسز کے ساتھ مقابلہ جاری

گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق تین سے پانچ مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

ہوٹل میں فائرنگ کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر افراد نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

مقامی ایس ایچ اور کمشنر مکران کے مطابق ہوٹل میں اس وقت سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور بہت جلد ہوٹل کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر کے ہوٹل میں صرف اسٹاف موجود تھا جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تین دہشت گردوں نے ہوٹل پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔

Comments
Loading...