آئی ایم ایف معاہدہ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی

کراچی :  سٹاک مارکیٹ میں تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی، 100انڈیکس 34ہزار 326پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے، کے ایس ای 100انڈیکس میں 387پوائنٹس کی کمی کے بعد 100انڈیکس 34ہزار 326پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور 100انڈیکس 418پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35135پوائنٹس پر آ گیا تھاتاہم بعد ازاں مارکیٹ میں منفی رجحان رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی معیشیت کی صورتحال آئی سی یو میں زیر علاج مریض کی سی ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد صورتحال کا بہتر ہونا حکومت کی کارکردگی پر منحصر ہے۔

Comments
Loading...