فلم انڈسٹری کے بحال ہونے تک گلوکاری بھی مشکلات کا شکار

لاہور:  گلوکارہ طیبہ زبیر نے کہا ہے کہ جب تک فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں ہوتیں گلوکاری کا شعبہ بھی مشکلات کا شکار رہے گا۔

میڈیا رپورت کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے انتہائی کم عرصے میں نہ صرف اپنا بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا ہے مجھے بھارت میں بھی فلموں میں گلوکاری کی پیش کش ہو رہی ہے۔

طیبہ زبیر نے انٹرویو میں کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ گلوکاری کے شعبے کو مضبوط کرنے کیلئے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہو گا اور اس حوالے سے میں مایوس نہیں ہوں، آنیوالے وقت میں فلموں اور گلوکاری کے شعبے کو خوشحال دیکھ رہی ہوں۔

 

Comments
Loading...