بالاکوٹ حملے سے متعلق بیان پر مودی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالاکوٹ حملے میں ریڈار سگنلز سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔

بھارتی وزیراعظم نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران بالاکوٹ میں نام نہاد بھارتی فضائیہ کی اسٹرائیک سے پہلے کی روداد سنائی۔

مودی کا انڈیا کے ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر نیوز نیشن نامی چینل کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ‘نو بجے ایئر اسٹرائیک کی تیاری کے بارے میں ریویو کیا، پھر 12 بجے ریویو کیا، ہمارے سامنے مسئلہ تھا کہ اس وقت اچانک موسم خراب ہو گیا اور بہت بارش ہوئی، میں حیران ہوا ابھی تک ملک کے اتنے بڑے پنڈت لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں ان کا دماغ یہاں نہیں چلتا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’12 بجے، یہ بھی میں پہلی بار بول رہا ہوں، ایک پل ہمارے دل میں آیا اس موسم میں ہم کیا کریں؟ بادل ہیں جا پائیں گے یا نہیں؟ اس وقت ایکسپرٹ کی رائے تھی کہ تاریخ بدل دیں لیکن اس وقت میرے ذہن میں دو خیال آئے کہ ایک سیکریسی، ابھی تک سب سیکرٹ ( راز ) تھا، رازداری میں اگر ڈھیل ہوئی تو ہم کچھ کر ہی نہیں سکتے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘دوسری بات، میں ایسا شخص نہیں ہوں جو ان سب سائنس کو جانتا ہے لیکن میں نے کہا اتنا بادل ہے، بارش ہو رہی ہے تو ایک فائدہ ہے، کیا ہم ریڈار سے بچ سکتے ہیں؟ میں نے کہا کہ یہ میری سوچ ہے کہ بادلوں سے فائدہ بھی ہوسکتا ہے لیکن سب الجھن میں تھے کہ کیا کریں، پھر بالآخر میں نے کہا اوکے، جائیے، پھر چل پڑے’۔

بھارتی وزیراعظم کے انٹرویو پر بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اور سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ’انٹائر کلائوڈ کور‘ یعنی پوری طرح بادل کے پردے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

Asaduddin Owaisi

@asadowaisi

Sir Sir @PMOIndia aapto ghazab ke Expert hain ,sir request hai CHOWKIDAR remove kardijiye aur Air Chief Marshal & Pradhan ……Kya tonic peeta hain aapke Batwa mein har department Ka FORMULA hai except Jobs,Economy,Industrial Growth,Agrarian problems (keep it up Mitro) https://twitter.com/bjp4gujarat/status/1127228877678321664 

1,176 people are talking about this

اپوزیشن رہنما اسد الدین اویسی نے مودی کے انٹرویو پر ٹوئٹ میں لکھا کہ سر آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، گزارش ہے کہ چوکیدار ہٹا دیجیے اور ایئر چیف مارشل اور پردھان لکھیے، کیا ٹونک پیتے ہیں، آپ کے بٹوے میں ہر شعبے کا فارمولا ہے سوائے روزگار، معیشت اور صنعتی ترقی کے۔

Sitaram Yechury

@SitaramYechury

Modi’s words are truly shameful. Most importantly, because they insult our Air Force as being ignorant and unprofessional. The fact that he is talking about all this is itself anti-national; no patriot would do this.

2,676 people are talking about this

مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے معروف رہنما سیتا رام یچوری نے کہا کہ مودی کے الفاظ صحیح معنوں میں شرمناک ہیں، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ ہماری فضائیہ کی بے عزتی ہیں کہ وہ ناواقف اور غیر پیشہ ور ہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ وہ جو باتیں کر رہے ہیں وہ اپنے آپ میں ملک مخالف ہے، کوئی بھی وطن پرست ایسا نہیں کرے گا۔

Omar Abdullah

@OmarAbdullah

Pakistani radar doesn’t penetrate clouds. This is an important piece of tactical information that will be critical when planning future air strikes.

Omar Abdullah

@OmarAbdullah

Looks like the tweet got lost in the clouds. Luckily there are screen shots floating around to help pic.twitter.com/zSW7CsdhKL

View image on Twitter
1,941 people are talking about this

بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم مودی کے انٹرویو کی تشہیر کے لیے جو ٹویٹ کی تھی وہ اب ہٹا لی گئی ہے تاہم اس پر عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ٹوئٹ بادلوں میں کھو گئی لیکن خوش قسمتی سے اس کے سکرین شاٹ تیر رہے ہیں۔

Comments
Loading...