پارٹی کنوینر شپ کا معاملہ، فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

اسلام آباد:  فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی کنوینر شپ اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔ کنور نوید نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کی کنوینرشپ اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل فاروق ستار نے کہا ہم نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج کیا ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا پہلے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے معاملے پر دلائل دیں۔ وکیل فاروق ستار نے کہا پارٹی آئین میں ایسے تنازعات کا حل موجود ہے ، قانونی سوال یہ ہے کہ کیا یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ، آئین میں الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں سے متعلق اختیار نہیں دیا گیا۔

وکیل فاروق ستار نے کہا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے انتخابات کرانا ہے ، مقامی حکومتوں کے الیکشن کیلئے آئین میں ترمیم کر کے الیکشن کمیشن کواختیار دیا گیا، قانون میں سیاسی جماعتوں سے متعلق شقیں موجود ہیں ، قانون میں بھی الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملے میں مداخلت کا اختیار نہیں۔

Comments
Loading...