ابھرتی معیشتوں کے عالمی انڈیکس سے پاکستان سٹاکس نکلنے کا خطرہ ٹل گیا

کراچی:  ابھرتی ہوئی معیشتوں کے عالمی انڈیکس سے پاکستان سٹاکس کے نکل جانے کا خطرہ ٹل گیا، ایم ایس سی آئی کے تازہ جائزے میں پاکستان کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

شیئر بازار کی مایوس کن صورتحال کے باوجود ایم ایس سی آئی کے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے انڈیکس میں پاکستان کی 3 کمپنیوں کی پوزیشن برقرار ہے۔

سٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں اصلاحات کی توقعات کے باعث سٹاک ایکسچینج کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے انڈیکس میں جگہ برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایم ایس سی آئی انڈیکس 24 ممالک کی بہترین کمپنیوں پر مشتمل انڈیکس ہے اور یہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ریڈار کا کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال معاشی سست روی اور بے یقنی کے باعث مارکیٹ کا انڈیکس 20 فیصد نیچے آچکا ہے۔

Comments
Loading...