ڈاکٹر سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے ایڈوائزر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

لاہور:  پنجاب حکومت نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نیا ایڈوائزر تعینات کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان شاہ کو اکنامک آفیئرز اور منصوبہ بندی کا مشیر بنایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Comments
Loading...