Official Web

عید پر کرارے نوٹوں کی فراہمی کیلئے ایس ایم ایس سروس بحال کرنے کا اعلان

کراچی:  عید پر کرارے نوٹوں کی با آسانی فراہمی کے لیے سٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹس کے لیے ایس ایم ایس سروس 19 مئی سے شروع ہو گی۔ فریش نوٹس کی بکنگ کے لیے خریدار کو موبائل میسج پر شناختی کارڈ نمبر اور اپنی منتخب کردہ برانچ کا کوڈ ٹائپ کرکے 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

ایک شخص 10روپے کے تین پیکٹ اور 50 روپے اور 100روپے کی ایک ایک گڈی خرید سکتا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ سروس 31 مئی 2019 جاری رہے گی جبکہ یاد رہے کہ فی ایس ایم ایس چارجز ڈیڑھ روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔

Comments
Loading...