Official Web

سول جج حملہ کیس: ملوث وکیل کو 5 سال قید اور سوا 2 لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد:  انسداد دہشتگری عدالت نے سول جج حملہ کیس میں ملوث وکیل کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

انسدد دہشتگردی عدالت کے جج محمد خلیل ناز نے فیصلہ سنایا۔ سپیشل جج محمد خلیل ناز نے سوا دو لاکھ جرمانہ کی سزا بھی سنائی، وکیل عمران منج کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل عمران منج نے عدالت میں گھس کر سول جج شہباز کا سر پھوڑ دیا تھا، وکیل کا لائسنس بھی پنجاب بار کونسل نے منسوخ کیا تھا۔

Comments
Loading...