Official Web

کشمیر پر لاپتہ افراد کی رپورٹ سے بھارتی مظالم بےنقاب ہوگئے:دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کےذریعے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ اہم سوال گول کر گئے اور کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر شاہ محمود قریشی خود بیان دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں شاہ محمود، سشما سوراج ملاقات اور بھارتی انتخابات پر بات کرنے سے گریز کیا تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 14 نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کی اور انتہا پسند بھارت سرکار کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا مرتکب قرار دیا۔

ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی پاکستان آمد انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے ایران کی امریکہ سے کشیدگی اور خلیجی ممالک کے ساتھ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 27 مئی کو سعودی عرب جارہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتا سکتا۔

Comments
Loading...