
انڈونیشیا زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.0 ریکارڈ
جکارتا(آن لائن) زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.0 درجے ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے مرکز مغربی چاوا میں 43کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔