Official Web

بیماریوں سے بچنا ہے تو پوری نیند لیں

لاہور:  ایک رات کی خراب نیند سے بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتاہے۔

امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناقص نیند اور خون کی شریانوں سے جڑے امراض میں گہرا تعلق ہے، تحقیق میں ایک رات کم نیند لینے والے افراد کے بلڈ پریشر ریڈنگ میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سات گھنٹے کی اچھی نیند کے ذریعے بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

Comments
Loading...