Official Web

عوام ملکی معیشت میں بہتری کیلئے ٹیکس اداکریں: مہوش حیات

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کردار اداکرتے ہوئے ٹیکس ادا کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا یہ کہنا تھا کہ لوگ یہ نہ سوچیں کہ ہمارے ملک نے ہمارے لئے کیا کیا ہے بلکہ یہ سوچیں کہ آپ اپنے ملک کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک ہونے اور ملک کو غیر ملکی قرضوں سے نجات دلانے کا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکس ادا کریں اگر ہم پاکستان کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Comments
Loading...