
پاک بحریہ کے جہاز کی کھلے سمندر میں ماہی گیروں کو طبی امداد کی فراہمی
کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ہمت نے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کو طبی امداد فراہم کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماشاء اللہ نامی پاکستانی کشتی کے ماہی گیر کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پی این ایس ہمت نے مدد کی۔
ترجمان کے مطابق پی این ایس ہمت کی میڈیکل ٹیم نے ماہی گیروں کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ ادویات اور خوردنی اشیاء بھی فراہم کیں۔
کشتی پر سوار ماہی گیروں نے طبی امداد کی بروقت فراہمی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کھلے سمندر میں انسانی مدد کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔