Official Web

حکومتی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی نعیم الحق اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنے حقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہمارا ملک ترقی اورخوش حالی سے ہمکنار ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اوربجٹ اجلاس کے حوالے سے امور زیرغور آئے۔

Comments
Loading...