Official Web

ہواوے نے اپنے فولڈنگ موبائل کے لانچ کو مؤخر کر دیا

بیجنگ: چین کی موبائل فون کمپنی ہواوے نے فائیو جی فولڈ ایبل اسمارٹ فون ‘میٹ X’ کو منظر عام پر لانے کو مؤخر کردیا۔ 

ہواوے کی جانب سے نئے فولڈ ایبل فون کو موسم گرما میں لانچ  کرنا تھا تاہم اب اسے رواں سال ستمبر تک مؤخر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موبائل کے مزید آزمائشی ٹیسٹ  کیے جانا ہیں۔

ہواوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ نئے آزمائشی ٹیسٹ کورین کمپنی سام سنگ کی فولڈ ایبل اسکرین میں مسائل کی نشاندہی کے بعد کرنا چاہتی ہے اور اس بارے میں محتاط رہنا چا ہتے ہیں۔

ہواوے نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ میٹ ایکس کا لانچ رواں سال ستمبر میں کر دیا جائے گا۔

Comments
Loading...