Official Web

آرمی چیف سے چینی لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہان وائیگو کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہان وائیگو نے ملاقات کی ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ہان وائیگو نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابی کوسراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا عزم دہرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ این ایڈمسن نے پاکستان میں اپنے قیام کی مدت ختم ہونے پر الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاکستان میں خدمات پر شکریہ ادا کیا اور پاک آسٹریلیا تعلقات میں ان کی خدمات کو تسلیم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمشنر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

Comments
Loading...