Official Web

ورلڈ کپ میں آج بنگلہ دیش کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا چیلنج درپیش

لندن: ورلڈ کپ میں آج بنگلہ دیش کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہے، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔

ورلڈ کپ میں آج ایک ٹاکرا، بنگلہ دیش کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہے، نوٹنگھم میں مقابلہ سہ پہر اڑھائی بجے شیڈول ہے، ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔

میگا ایونٹ میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری، کینگروز نے تین میں سے دو بار بازی اپنے نام کی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

کیویز نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے ہر ا کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کر لی۔

Comments
Loading...